خواتین شیف ہوم بیسڈ فوڈ انڈسٹری میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،جنید الرحمان

386
صدر روٹری کلب آف کراچی ایونیو جنید الرحمان ،شیف کلب کی پریذیڈینٹ طاہرہ سوریاایک تقریب میں کیک کاٹ رہے ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر)خواتین شیف ہوم بیسڈ فوڈ انڈسٹری میںاہم کردار ادا کرسکتی ہیں یہ بات روٹری کلب آف کراچی ایونیو کے پریذیڈینٹ جنید الرحمان نے روٹری کلب آف کراچی ایوینیو اورشیف کلب کی جانب سے گھرپر کھاناپکا کر فروخت کرنے والی خواتین کو سراہنے کے لیے منعقدہ تقریب کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرآئی پی پی شیخ امتیاز حسین،سینئر وائس پریذیڈینٹ شازیہ متین ، وائس پریذیڈینٹ افشین عابد ، سکرٹری فیصل مقصود ، ساجد سلیم ، عابد حسین ، ذوالفقار علی شاہ ،ذوالفقار دھکن،شیف کلب کی پریذیڈینٹ طاہرہ سوریا، سی ای اوبز ٹوڈے رفیق ویانی ، ندیم ظفر، ہمایوں خان جاوید اقبال، یاسین نینی،حراانیس، حنا کے زیڈ اعظم خان، سارہ خان،ربشہ ایاز، مہرین موٹن، گم بیئر بیئر،جوریہ فہیم ،شمع راشد، منیبہ سعود ،حنا ء عمران، عاصمہ ایاز، شازیہ عالم، نوشین نانپری ،عائشہ فیاض اور دیگر بھی موجود تھے جنید الرحمان نے کہا کہ روٹری کلب آف کراچی ایوینیو پہلی مرتبہ گھریلو خواتین کوبطور ہوم شیف کے کام کرنے میں ان کی مدد کر رہا ہے۔