شیل اور کے الیکٹرک کے مشترکہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح

213
شیل اور کے الیکٹرک کے مشترکہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیل پاکستان لمیٹڈ )ایس پی ایل( اور کے الیکٹرک )کے ای( کے پہلے مشترکہ 50kWh گنجائش والے ’ریپڈ چارج‘ اسٹیشن کا افتتاح ہو گیا ہے۔ یہ ریپڈ چارج اسٹیشن راشد منہاس روڈ پرواقع شیل عسکریIV کے فورکورٹ میں قائم کیا گیاہے۔یہ اقدام دونوں کمپنیوں کے درمیان ،اس سال کے آغاز میں، طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کا نتیجہ ہے جس کے تحت شیل، کراچی کے اسٹریٹجک مقامات پر الیکٹرک وہیکل )ای وی( چارجنگ اسٹیشنز قائم کرے گا جبکہ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے واحد سپلائر کی حیثیت سے کے الیکٹرک طے شدہ مقامات پر پاور کی فراہمی یقینی بنائے گا۔’شیل ریچارج‘ کے طور پر برانڈ کی گئی یہ جدید سہولت – جو مستقبل قریب کے لیے منصوبہ بندی کی گئی دیگر سہولتوں میں سے ایک ہے – توانائی کے حوالے سے ایک مستحکم مستقبل کی جانب وفاقی حکومت کے عزم کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔ یہ سائٹس ویلیو ایڈیڈ سروسز کا مجموعہ بھی پیش کریں گی جن کا مقصد شیل کے کسٹمرز کے تجربے میں اضافہ کرنا ہے۔