بحیرۂ روم میں بچائے گئے 572 تارکین وطن کو اٹلی میں اتار دیا گیا

166
اٹلی: امدادی جہاز اوشین وائے کنگ پر موجود تارکین وطن کے اترنے سے قبل کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) بحیرۂ روم میں بچائے گئے 572 تارکین وطن کو کئی روز کے بعد اطالوی حکام نے اپنے ہاں اترنے کی اجازت دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ تارکین وطن یورپی تنظیم ایس او ایس میڈیٹرینی کے جہاز اوشین وائے کنگ پر سوار تھے۔ جمعہ کے روز اطالوی بحری حکام نے انہیں ساحلی شہر اوگسٹا میں اترنے کی اجازت دی۔ ان تارکین وطن میں 180 بچے بھی شامل ہیں اور انہیں مالٹا اور لیبیا کے قریب بحیرۂ روم میں امدادی کارروائیوں کے دوران بچایا گیا تھا۔ اس سے قبل اطالوی حکام انہوں اپنے ساحل پر اترنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔