ہیٹی: صدر کے قتل کی تحقیقات  میں 28 مشتبہ افراد گرفتار

289
ہیٹی: پولیس نے صدر کے قتل میں ملوث افراد اور ہتھیار پیش کررہی ہے

پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی کے حکام نے صدر جوینل موئس کے قتل کے 2روز بعد مزید 28مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق تفتیش کے دوران کولمبیا سے تعلق رکھنے والے 26افراد اور 2امریکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صدر موئس کو 28رکنی ڈیتھ اسکواڈ نے قتل کیا،جن میں ریٹائرڈ فوجی بھی شامل ہیں۔ 11 مسلح افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ زبردستی تائیوان کے سفارت خانہ میں گھس گئے تھے۔ پولیس کو قاتلانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی تلاش ہے۔