سوئیڈن میں پیراشوٹروں کا طیارہ گرکر تباہ‘ 9 سوارہلاک

191
سوئیڈن: پولیس نے تباہ شدہ طیارہ کے ملبے کو گھیر رکھا ہے

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئیڈن کے شہر اوریبرو کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق طیارے میں سوار افراد پیرا شوٹر تھے، جو تمام کے تمام مارے گئے۔ پیرا شوٹ جمپنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا یہ طیارہ پرواز کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوا۔ اوریبرو پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان لارس ہیڈلین نے کہا ہے کہ طیارے میں ایک پائلٹ اور8 پیراشوٹر سوار تھے، جو ہلاک ہوگئے۔ ہیڈلین نے واقعے کو حادثہ قرار دیا۔ مقامی ذرائع نے طیارے کی موٹر میں خرابی کا احتمال ظاہر کیا ہے۔