ڈائناسور کب، کہاں اور کیسے؟ مختصر تاریخ

720

ڈائناسور جانوروں کا ایک گروہ تھا جو 240 ملین سال پہلے پیدا ہوا تھا اور وہ تقریبا 66 ملین سال پہلے تک دنیا پر حکمرانی کرتے آیا تھا۔ اور ان کا خاتمہ زمین پر ایک بڑا شہابِ ثاقب گرنے سے ہوا۔

زیادہ تر ڈائناسور کتوں اور گھوڑوں کی جسامت والے ایک حیوان سے وجود میں آئے تھے۔ اور رفتا رفتا ایک خوفناک دیوقامت حیوان کی شکل اختیار کرلی۔

کچھ گوشت کھانے والے ڈائناسور وقت کے ساتھ ساتھ چھوٹے ہوتے گئے اور گوشت خور پرندوں میں تبدیل ہوئے۔ انہیں اُڑنے والے ڈائناسور بھی کہا جاسکتا ہے۔

ڈائناسور کے موجود ہونے کے تقریبا 174 ملین سالوں کے دوران دنیا بہت بدل چکی تھی۔ جب ڈائناسور پہلی مرتبہ ٹریاسک دور (252 ملین سے 201 ملین سال پہلے) میں نمودار ہوئے تو وہ برعظیم Pangea میں گھوم رہے تھے۔ لیکن جب کریٹاشیئس دور (145 ملین سے 66 ملین سال پہلے) کے اختتام پر شہابِ ثاقب دنیا سے ٹکرایا تو اس وقت آج جو برِصغیر موجود ہیں وہ بن چکے تھے اور وہ تقریباً وہیں تھے جہاں آج ہیں۔

سب سے قدیم ڈائناسور کے جیواشم (231 ملین سال پرانے) شمال مغربی ارجنٹائن سے ملے تھا جو کہ ڈائناسور کی نسل ہریراسورس، ایورپٹر اور ایوڈرو مئیوس کے تھے۔ تاہم ایک جیواشم جو تنزانیہ سے ملا اور جس کی عمر 240 ملین سال پرانی ہے، اس کے بارے میں سائنسدانوں میں اختلاف ہے کہ آٰیا یہ ڈائناسور کا جیواشم ہے یا ڈائناسور کا قریبی کوئی خاندانی نسل کا ہے۔