کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے شیڈول جاری

289

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات 12 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔

امیدوار 26 سے 29 جولائی تک کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے  اور 30جولائی کو امیدواروں کی لسٹ آویزاں کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق 31جولائی سے 3اگست تک امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اور13اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات  کے لیے انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں اور سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔