سندھ حکومت کا سابق ہاکی اولمپیئن نوید عالم کی مالی مدد کا اعلان

358

کراچی: سندھ حکومت نے سابق ہاکی اولمپیئن نوید عالم کی مالی مدد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مریضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلڈ کینسر میں مبتلا سابق اولمپیئن نوید عالم کے ساتھ کھڑے ہیں، سابق اولمپیئن کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

مریضیٰ وہاب نے کہا کہ نوید عالم کے علاج کا خرچ سندھ حکومت برداشت کرے گی، صوبائی حکومت نے شوکت خانم اسپتال کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ نوید عالم نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، امید ہے جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

گزشتہ روز سابق اولپیئن کی بہن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوید عالم کے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے درکار ہیں تاہم ان کے مالی حالات مستحکم نہیں، میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ نوید عالم کے علاج میں مدد کریں۔