سویڈن میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک

336

سٹاکہوم: سویڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سویڈن کی پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے طیارہ گرنے کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ شہر اوریبرو میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ڈی ایچ سی-2 ٹربو طیارے میں ایک پائلٹ اور 8 اسکائی ڈائیورز سوار تھے، طیارے میں اڑان بھرنے کے کچھ دیر ہی آگ بھڑک اٹھی اور حادثہ پیش آگیا۔

سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ گرنے کی خبر سن کر مجھے صدمہ پہنچا، میری دعائیں اور ہمدردیاں ہلاک ہونے والوں کے واحقین کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ 2019 میں بھی سویڈن کے شمالی علاقے میں ایک طیارہ ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں پائلیٹ اور اسکائی ڈائیورز سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔