ڈھاکا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 50 سے زائد افراد ہلاک

201

بنگلا دیش کے دارالحکومت  ڈھاکا میں معروف جوس بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں اموات کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ پرقابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

علی الصبح شیزان جوس فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 52 اموات کی تصدیق کی گئی ہے اور ریسکیو ٹیموں نے 49 لاشیں نکال لی ہیں۔

شہر بھر سے فائر بریگیڈیز کی گاڑیاں طلب کرکے آگ کو بھجانے کی کوشش کی جارہی ہے اس عمل میں درجنوں فائر فائٹرز جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈھاکا فائر سروس کا کہنا فیکٹری میں مزید بھی لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔