ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرو ، ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا ، ایپکا

322

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایپکا کسی ملازم کے ساتھ زیادتی برداشت ہر گزنہیں کریگی۔ ملازموں کو ہراساں کرکے ایپکا تنظیم سے جدا کرنے والے حربے استعمال کرنا بند کیا جائے۔ ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیںورنہ دم دما دم مست قلندر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے صوبائی صدرسید منور علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی عہدیداران عقیل قریشی، شاہد سومرو، انور حسین میمن، شمشیر پالاری، محسن قریشی، لالا علی بخش پٹھان، امتیاز منگریو اور مختلف یونٹس کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے مختلف محکموں میں ملازمین کو بنا جواز معطل کرکے پریشان کیا جارہا ہے۔ ایپکا کسی ملازم کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ ملازمین کو ہراساں کرکے ایپکا تنظیم سے جدا کرنے کے حربے استعمال کرنا بند کیا جائے۔ ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں ورنہ دم دما دم مست قلندر ہوگا۔ بورڈ آف ریونیو حیدرآباد سیکرٹریٹ کے چھوٹے ملازمین پٹیوالے، کوٹاروں اور چوکیدار کو تعلیم کی بنیاد پر جونیئر کلرک بنانے کی دس فیصد کویا کے تحت پروموش کا سلسلہ گزشتہ پانچ سال سے بند کرکے ملازمین کو پریشان کرنے کا عمل جاری ہے۔ بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر محکموں کے ملازمین کے پروموشن فوری کیے جائیں۔ ایپکا کے صوبائی اطلاعات سیکرٹری شاہد سومرو نے کہا کہ ملازمین کیساتھ ہر وقت رابطے میں ہوں، ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے جلد جہدوجہد کا آغاز ہوگا۔ 12 جولائی پیر کے روز حیدرآباد پریس کلب میں صوبائی صدر سید منور علی شاہ اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔