بدین، خواجہ گل حسن صدیقی قریشی نقشبندی کا 38واں عرس

457

بدین (نمائندہ جسارت) حضرت سلطان الاولیا دارالعلوم درگاہ عالیہ لواری شریف کے ساتویں سجادہ نشین حضرت پیر بادشاہ خواجہ گل حسن صدیقی قریشی نقشبندی کا 38ویں عرس کے موقع پر سندھ بھر سے مریدوں اور عقیدت مندوں کی آمد۔ درگاہ لواری شریف حضرت سلطان اولیا پیر خواجہ محمد زمان صدیقی قریشی نقشبندی کے ساتویں سجادہ نشین حضرت پیر بادشاہ خواجہ گل حسن صدیقی قریشی نقشبندی کا 38واں عرس عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔ عرس میں ملک بھر سے ہزاروں زائرین مریدوں اور عقیدت مندوں کی آمد اور درگاہ پر حاضری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جبکہ مرکزی جماعت اہلسنت کے علماء کرام نے بھی بہت بڑی تعداد میں عرس کی تقریبات میں شرکت کی۔ عرس کے موقع پر درگاہ لواری شریف پر مرد اور خواتین عقیدت مندوں کی الگ الگ حاضری کے علاوہ حضرت قبلہ پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی جانب سے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ حضرت پیر بادشاہ خواجہ گل حسن کے عرس کی تقریبات کا آغاز نماز فجر اور قرآن خوانی سے ہوا اور اختتام نماز ظہر کی ادائیگی اور اجتماعی دعا سے ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی، قوم کی سلامتی، خوشحالی، عالم اسلام اور پاک افواج کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔