میرپور خاص، ویجیلینس ٹیموں کے امتحانی مراکز پر چھاپے

251

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات سال برائے 2021ء کے چوتھے روز نویں جماعت کے دوسرے پرچے (فزکس سائنس گروپ اور اسلامک ہسٹری، اکنامکس جنرل گروپ کے پرچے لیے گئے) جس میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی کی خصوصی ہدایات پر ناظم امتحانات انجینئر انور علیم راجپوت اور ویجیلینس ٹیموں کے امتحانی مراکز پر چھاپے کے دوران نقل کرتے ہوئے 11 امیدواروں کو پکڑا گیا جبکہ ایک امیدوار جو کہ اصل امیدوار کی جگہ پر امتحان دے رہا تھا کو موقع پر پکڑ کر کیسز متعلقہ ڈسپلینری ایکشن کمیٹی کے حوالے کردیے۔ علاوہ ازیں 4 انویجیلیٹرز کو اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا۔ چیئرمین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص، سیکرٹری بورڈ انیس الدین صدیقی نے دیگر افسران کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ ناظم امتحانات انور علیم کے راجپوت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امتحانی مراکز کے دوراے کے دوران نقل کرتے ہوئے 11 امیدواروں کو پکڑا گیا جبکہ ایک امیدوار جو کہ اصل امیدوار کی جگہ پر امتحان دے رہا تھا کو موقع پر پکڑ کر کیسز متعلقہ ڈسپلینری ایکشن کمیٹی کے حوالے کردیے۔ علاوہ ازیں 4 انویجیلیٹرز کو فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا۔ میرپورخاص، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کی جانب سے بنائی گئی ٹیموں نے مذکورہ اضلاع کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔