قومی انڈر 23 فٹبال چیمپئن شپ ، کے پی کے فالکن کوارٹر فائنل میں

217

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ میں کے پی کے فالکن نے سندھ قلندرز کو صفر کے مقابلے میں2 گول سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی جبکہ بلوچستان بازیگر اور پنجاب واریئرز کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ گذشتہ روز کنج فٹ بال ہائوس گرائونڈ ایبٹ آباد میں پہلامیچ سندھ قلندرز اور کے پی کے فالکن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں کے پی کے فالکن نے سندھ قلندرز کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ، وقفے تک کے پی فالکن کو2 گول کی برتری حاصل تھی۔ کے پی کے فالکن کی جانب سے حارث اور فیاض نے ایک، ایک گول کیا۔ جبکہ سندھ قلندرز کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ دوسرے میچ میں بلوچستان بازیگر اور پنجاب واریئرز کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا اور مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ میں کے پی کے فٹ بال ایسوسی ایشن کیرکن واجد خان جدون مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر یاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوید اکرم اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ارشد عمر ضیا کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔آج 2میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ سندھ سینٹس اور اسلام آباد ٹائیگرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں بلوچستان زوراور اور خیبر ایگلز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔