دبئی: تجارتی جہاز میں  زوردار دھماکا‘ شہر لرز اٹھا

278
دبئی: جبل علی کی بندرگاہ پر حادثے کے مقام پر ہول ناک آگ لگی ہوئی ہے

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی کی جبل علی بندرگاہ پر آتش گیر مادے سے بھرے جہاز میں ہونے والے دھماکے سے شہر لرز اٹھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر قابوپالیا گیاہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ جبل علی کی بندرگاہ پر جہازمیں حادثاتی طور پرآگ لگی تھی۔ جہاز پر 30کنٹینر لدے ہوئے تھے،جن میں آتش گیر مواد موجود تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت کی شدت کی وجہ سے ایک کنٹینر میں دھماکا ہوا تھا۔ حادثے کے فوراً بعد عملے کے 14ارکان کو بروقت نکال لیا گیا۔