ہیٹی: صدر کے قتل میں ملوث 4 مشتبہ افراد ہلاک‘ 2گرفتار

55
ہیٹی: پولیس اور کمانڈوز صدر کے مشتبہ قاتلوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں

پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی کی پویلس پولیس نے صدر جوینل موئس کے قتل میں ملوث 4مشتبہ افراد کو ہلاک اور 2کو گرفتار کرلیا۔ پولیس چیف نے اپنے بیان میں بتایا کہ قاتلوں نے پولیس کے 3اہل کاروں کویرغمال بنالیا تھا۔ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد انہیں بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز 55 سالہ صدر موئس کو ان کی نجی بندرگاہ کے اندر گولی مار دی گئی تھی۔