کروشیا میں زلزلے کے بعد درجنوں گڑھے نمودار‘ ماہرین پریشان

240
کروشیا: زلزلے کے بعد مکانات کے درمیان زمین بیٹھنے سے گڑھے نمودار ہوگئے ہیں

زغرب (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ملک کروشیا میں زلزلے کے بعد درجنوں گڑھے نمودار ہوگئے، جس کے باعث ماہرین پریشانی کاشکار ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چند ہفتے میں شمال مشرقی کروشیا کے دیہات میں کئی گڑھے نمودار ہوچکے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے اہل کاروں نے 2دیہات کو کسانوں سے خالی کرالیا ہے۔ کئی گڑھے قریبی جنگلات اور زرعی زمین میں نمودار ہوئے اور اس کے نتیجے میں ایک ٹریکٹر بھی تباہ ہوا۔ ماہرین اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ اب کون سے علاقے رہنے کے لحاظ سے محفوظ ہیں۔