پرانے والے نئے سلیکٹڈکو 5سال پورے کروائینگے،مولا بخش

105

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے ن لیگی رہنماشاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پرانے سلیکٹڈ نئے سلیکٹڈ کو 5 سال پورے کروانے کے ضامن ہیں۔ ضیا الحق کی باقیات اپنی اصلیت پر واپس آ گئی ہے ہمیں ان سے یہی توقع تھی کہ وقت آنے پر اپنا رنگ دکھائیں گے جن کی تربیت ضیا الحق نے کی ہو وہ بھٹو کے وارث کیلےے بھی وہی زبان استعمال کریں گے جو انہیں سکھائی گئی ،ان کی ساری سیاست جیل سے بیرون ملک جانے اور مقدمات میں ضمانتوں کے گرد گھومتی ہے ۔ انہوں نے عوام اور اپنے ووٹرز کے ساتھ بھی وفا نہیں کی ،لوگ دیکھ چکے کہ کس نے قومی اسمبلی سے غائب ہو کر بجٹ منظور کروایا ،سینئر کٹھ پتلی الیکشن چوری کرنے کے نئے منصوبے میں بھی نئے کٹھ پتلیوں کو کھلا راستہ دیں گے ۔