پی آئی اے، ریلوے، اسٹیل ملز کا نقصان سب سے زیادہ ہونے کا انکشاف

296

پی آئی اے، ریلوے، اسٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کا  نقصان سب سے زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجکاری کمیشن کے مطابق 10 اداروں کا نقصان 90 فیصد نقصان کے برابر ہے۔ابھی تک 172 اداروں کی نجکاری ہوچکی، سیکرٹری نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ نجکاری سے مجموعی طور پر 648 ارب موصول ہوئے اور کسی بھی ادارے کی نجکاری کیلئے ڈیڑھ سے 2 سال لگتے ہیں۔

وفاقی وزیر نجکاری نے بتایا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی تعداد 212 ہے اور آئندہ 6 ماہ میں 3 سے 4 اداروں کی نجکاری کا عمل مکمل ہو جائے گا حکومتی اثاثے بیچ کر قرضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری اجلاس میں ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کی نجکاری مارچ 2022 تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجکاری کمیشن حکام نے کہا کہ کورونا کے باعث سرمایہ کار پاکستان نہیں آسکے امید نے انٹرنیشنل سرمایہ کار پاورپلانٹس کیلئے بھاری رقم ادا کرے گا۔