روس کی ایک بار پھر شمالی کوریا کو ویکسین کی پیشکش

338

ماسکو: روس نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دینے کی پیشکش کردی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی پیشکش پر شمالی کوریا نے کسی بھی ملک سے ویکسین لینے سے انکار کردیا ہے۔ ملک کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ملک غذائی قلت جیسے صورت حال سے گزر رہا ہے، ویکسین کی ضرورت نہیں۔

شمالی کوریا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سرحدیں بند کرنے پر بھی غور کر رہا ہے تاہم اس سے شمالی کوریا اور چین کے درمیان تجارت کو نقصان ہوگا، شمالی کوریا چین سے آنے والی غذا اور تیل پر انصار کرتا ہے۔

گزشتہ ماہ روس کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا سے کہا تھا کہ ہر شخص لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں برداشت نہیں کر سکتا، شمالی کوریا شہریوں کی ویکسی نیشن کرائے تاکہ صورت حال کو کنٹرول کیا جاسکے۔