صدر مملکت نے بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا

285

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امان اللہ  یاسین زئی کا استعفی منظور کر نے کے بعد ظہور احمد آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس (ر) امان اللہ خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا ، جس کو صدر مملکت نے منظور کرنے کے بعد بلوچستان کے نئے گورنر  کو مقرر کردیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے چند ماہ قبل گورنر بلوچستان کو عہدے سے استعفیٰ دینے کیلئے خط لکھا تھا ، تاہم انہوں نے اس وقت مستعفی ہونے سے انکار کردیا تھا۔