برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر کل کشمیر میں ہڑتال ہوگی

264

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی اور اس کے ساتھیوں کے 5 ویں یوم شہادت پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڑتال کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے ہفتہ شہداءکے سلسلے میں جاری کردہ احتجاجی کیلنڈر کا حصہ ہے، اس دن کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا، ہفتہ شہدائ13 جولائی تک جاری رہے گا۔

کل برہان وانی کے آبائی قصبے ترال کی طرف مارچ کیا جائے گا جن کو بھارتی فوجیوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 8 جولائی 2016 کو اسلام آباد کے علاقے کوکرنگ میں شہید کیا تھا۔

 حریت رہنماو ں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں نوجوان رہنما اور اس کے ساتھیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ شہدا بہادر کشمیریوں کی طرف سے آزادی کے لئے دی جانے والی بہت بڑی قربانیوں کی یاددہانی ہے۔