چند ماہ کے بچے کا وزن 9 سال کے بچے کے برابر

243

لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں دس ماہ کا ایک بچہ ایسی بیماری کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ بھوکا ہی رہتا ہے اور بہت زیادہ غذا کی وجہ سے 10 مہینے کی عمر میں ہی اس کا وزن 9 سال کے لڑکے جتنا ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والے لوئس مینول کی عمر 10 ماہ ہے لیکن حیران کن طور پر اس کا وزن 30 کلو گرام ہے جو عام طور پر 9 سال کے بچے کا ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوئس کو دراصل ’’پریڈر ویلی سنڈروم‘‘ کا مرض لاحق ہے۔ یہ بیماری جینیاتی خرابی کی وجہ سے بہت ہی کم لوگوں میں پائی جاتی ہے اور اس میں زیادہ بھوک لگنے کا احساس ہوتا ہے اور اس سے بچے کی افزائش ’رکنے کے ساتھ ساتھ اور اس کے پٹھے بھی نہیں بن پاتے۔

پریڈر ویلی سنڈروم کا شکار بچے بڑھتے وزن کے باعث نہ صرف اپنی عمر سے بڑے بچوں کی طرح نظر آتے ہیں بلکہ ان میں دل کا دورہ پڑنے کے بھی امکانات ہو سکتے ہیں۔

بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ غربت کا شکار ہونے کی وجہ سے بچے کا علاج کرانے سے قاصر ہیں اس لئے انہوں نے لوئس کے علاج کے لیے چندہ مہم شروع کی ہوئی ہے۔