ملک میں بجلی کی فراہمی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

433

اسلام آباد: وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی فراہمی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ملک میں بجلی کی پیداوارو ترسیل کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں بجلی کی فراہمی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،بجلی کی طلب اور فراہمی 24 ہزار 284 میگاواٹ رہی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب و پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترسیل کی صلاحیت بھی بڑھی ہے،تحریک انصاف حکومت سے قبل جولائی 2018 میں 20 ہزار 811 میگاواٹ بجلی ترسیل کی گئی۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ملک سے سب سے بڑے ڈیم تربیلا ڈیم سے سستی بجلی کی پیداوار صرف 25 فیصد ہے ،تربیلا ڈیم سے بجلی کی کم پیداوار کے باوجود بجلی کی پیداوارکا ریکارڈ قائم کیا گیا۔