حکومت عدلیہ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے، چودھری سرور

139

لاہور (آن لائن) گور نرپنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت عدلیہ سمیت تمام اداروں کی مضبوطی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، انصاف کی فر اہمی میں آنیوالی رکاوٹوں کو دور کر نے کےلیے بھی عدلیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا،وہ گورنر ہاﺅس لاہور میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکور ٹ محمد امیر بھٹی کی حلف برداری کی
تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کا مشن ہی عوام کو انصاف سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے، کسی معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لیے سستا اور فری انصاف فراہم کر نا لازم ہوتا ہے، توقع ہے کہ نئے چیف جسٹس لاہور کی سر براہی میں عدلیہ پنجاب کے لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھر پور کام کر یگی۔