پاک قطر فیملی تکافل کا ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ معاہدہ

554
چیف ایگزیکٹو آفیسرپاک قطر فیملی تکافل عظیم اقبال پیرانی اور رجسٹرار ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر اشعر آفاق معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک قطر فیملی تکافل نے اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ڈائو یونیورسٹی اسپتال اپنی نوعیت کا ایک بہترین اسپتال ہے جس میںتمام بڑی بیماریوں کے علاج کی بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ پاک قطر فیملی تکافل کے پینل پر ڈائو اسپتال کی شمولیت سے ہیلتھ کارڈ ہولڈر صارفین صحت کی معیاری خدمات حاصل کرسکیں گے۔ معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی اور ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایم سعید قریشی اور دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجودتھی۔ اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی نے کہاکہ ہمیں اپنے پینل پر ڈائو یونیورسٹی اسپتال کی شمولیت سے خوشی ہے اور یہ معاہدہ اپنے معزز صارفین کو صحت کی بہترین خدمات فراہمکرنے کے ہمارے عزم کا حصہ ہے۔