فلوریڈا: طوفان ایلسا کے باعث عوام میں خوف وہراس

151
فلوریڈا: طوفان ایلسا کے باعث شہری نقل مکانی اور حفاظتی اقدامات کررہے ہیں

تالاہاسی (انٹرنیشنل ڈیسک) کیوبا میں شدید بارش برسانے والے طوفان ایلسا کے باعث امریکی ریاست فلوریڈا کے عوام میں خوف پھیل گیا۔ نیشنل ہری کین سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ایلسا طوفان فلوریڈا کیز اور ڈرائی ٹورٹوگاس کے علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ فلوریڈا کے گورنر رون دی سانتیز نے انتباہ کے بعد ہنگامی حالت کو کئی شہروں تک نافذ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ کیوبا میں سیلاب کے خطرے کے باعث ایک لاکھ 80 ہزار مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے طوفان نے جزائر اینٹل، ہیٹی اور ڈومینک جمہوریہ کے گرد و نواح کو متاثر کیا ہے۔