پاک آرمی نے ڈیوس کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

159
ڈیوس کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی ڈاکٹر فرحان عیسیٰ انعامات تقسیم کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان آرمی نے اقراء یونیورسٹی کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد2-3 سے مات دے کر اسلامیہ کلب ڈیوس کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا،اسلامیہ کلب اور کراچی بزنس گلٹ کے زیر اہتمام منعقدہ اپنی نوعیت کے منفرد سہ روزہ ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے انعامات تقسیم کیے،اس موقع پر فرحان الرحمن ، فراز الرحمن ، خالد شمسی ، ہمایوں خان ، وہاب ایدھی ، معیز بن زاہد ، اویس قریشی ، یاسین نینی ، سید تراب شاہ ، سید محمد اصغر اور ٹیبل ٹینس کے مشہور لیجنڈ عارف ناخدا اور نازو شکور و دیگر بھی موجود تھے۔