اتنی قربانیاں اور جدوجہد کے بعد پاگل نہیں کہ ڈیل کرلیں،مریم نواز

185
اسلام آباد: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ا تنی جد و جہد کے بعد ہم پاگل ہیں کہ ڈیل کر لیں ،ڈیل کس سے اور کیوں؟ کشمیر الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے،پوری پی ٹی آئی آپس میں گتھم گتھا ہے جب یہ حکومت جائے گی انشاء اللہ دوبارہ یہ نہیں آئے گی ، لگ رہا ہے کہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے ،جہاں شہباز شریف موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری نہیں، ناراض بلوچوں کے تحفظات کا ازالہ ہو نا چاہیے۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے آزاد کشمیر الیکشن کیمپین کی ذمہ داری سونپی گئی ،آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہے اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے کامیاب ہو گی، میں ان کو بتانا چا ہتی ہوںکہ کشمیر کے الیکشن چوری کرنے کی کو شش نہ کی جائے اگر کشمیر الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہو ں گے عوام اور منتخب نمائندوں کے راستے میں نہ آئیں، ا نہو ں نے کہا کہ سوات جلسے میں شہباز شریف موجود تھے جہاں ان کی موجودگی ہو وہاں میری موجودگی ضروری نہیں یہ پرانا سوال ہے اسے مت دہرا ئیں ، سوات جلسے میں میری اور پوری جماعت کی نمائندگی شہباز شریف نے کی ۔ وزیراعظم عمران خان کے بلوچوں سے متعلق بیان پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ہزارہ برادی بلارہی تھی تو وزیراعظم کہہ رہے تھے کہ لاشوں پر بلیک میل نہیں ہو نگے سب سے پہلے آپ کو ہزاری برادری کے پاس جانا چاہے تھا کیونکہ وہ بھی بلوچستان اور کو ئٹہ کے لوگ تھے، ناراض بلوچوں کی شکایات کا ازالہ ہو نا چاہیے،بلوچستان کو پاکستان سے جوڑکر رکھنا چاہے جتنے پاکستانی آپ ہیں اتنے پاکستانی وہ بھی ہیں، مریم نواز کا کہنا تھا کہ اتنی جد و جہد کے بعد ہم پاگل ہیں کہ کسی سے ڈیل کر لیں ڈیل کیوں اور کس سے؟ انہو ں نے کہا مجھے لگ رہا ہے کہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری کر ر ہی ہے ۔