بجلی کا بل 284 ارب ڈالر موصول، گھر والے حیران

312

امریکا میں خاتون جو گھر کی مالک تھیں، کو 284 ارب ڈالرسے زائد کا بجلی کا بل موصول ہوا تووہ حیران و پریشان ہوگئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر ایری کی رہائشی میری ہورومنسکی اس وقت شدید پریشان ہوگئیں جب انہیں گھر کا بجلی کا بل 284 ارب ڈالرموصول ہوا اور بل کی ادائیگی کا وقت بھی کم تھا۔

اس حوالے سے میری ہورومنسکی کا کہنا تھا کہ بل دیکھ کر ان کی آنکھیں پھٹی رہ گئیں، انہوں نے بتایا کرسمس کا موقع تھا اور ہم نے کرسمس کی لائٹس لگائی ہوئی تھیں۔ ہم نے پہلے تو سوچا شاید ہم نے غلط طریقے سے لائٹس تو نہیں لگا دیں۔

میری نے کہا کہ وہ بل لے کر جب متعلقہ ادارے گئیں تو وہاں ادارے کے ترجمان مارک ڈربن نے بتایا کہ اصل واجب الادا رقم صرف 284 ڈالر ہے جب کہ غلطی کی وجہ سے غلط رقم درج ہوگئی تھی۔

مارک کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں یاد کہ میں نے اربوں ڈالرز کا بل کبھی دیکھا ہو، ہم صارف کی جانب سے اس غلطی کی نشاندہی کرانے کی قدر کرتے ہیں تاہم ہم ابھی لاعلم ہیں کہ یہ غلطی کیسے ہوگئی۔