ہانک کانگ: شہر کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کرنے والے گرفتار

237

ہانگ کانگ میں 6 سیکنڈری اسکول کے طلباء سمیت نو افراد کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب کرنے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ہانک کانگ میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جہاں چینی حکومت اپنی گرفت مضبوط کررہی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ہانک کانگ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو سخت قومی سلامتی کے قانون کے تحت دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔

قومی سلامتی قانون حکومت مخالف مظاہروں کے جواب میں نافذ کیا گیا تھا جس نے سن 2019 میں پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ حکومت مخالف کارکنان کے پُرتشدد مظاہرے کو روکنے کیلئے اسی قانون کے تحت کئی مخالفین کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ دیگر ملک سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دھماکا خیز مواد کو عدالتوں ، نشیبی راستوں ، ریلوے اور مختلف سڑکوں پر نصب کیے جانے تھے تاکہ حکومت کی مخالفت میں شہر کو زیادہ سے زایادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔