وزارت صحت نے کورونا اقسام کی تفصیلات جاری کردیں

230

اسلام آباد: وزارت صحت نے ملک میں موجود کورونا وائرس کی مختلف اقسام کی تفصیلات جاری کردیں۔

وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی ادارہ صحت کورونا کی مختلف اقسام کی موجودگی کی نگرانی میں مصروف ہے۔ مئی کے آخر اور جون کی پہلی ششماہی کے نمونوں میں  مختلف اقسام کی موجودگی ظاہر ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق ملک میں ڈیلٹا (بھارتی)، بیٹا (جنوبی افریقی) اور الفا (یوکے) کی مختلف اشکال میں کورونا موجود ہے، مئی کے آخر میں اور جون کے پہلے 15 دنوں میں مریضوں کے سیمپل لیے گئے، سیمپل میں تینوں اقسام سامنے آگئیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیٹا مزید این آئی ایچ کی سرویلنس ڈویژن سے شئیر کر دیا گیا، سرویلنس ڈویژن کورنٹائن اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کے ذریعے مزید کام کرے گا۔