مزار قائد بے حرمتی کیس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف کارروائی کی درخواست مسترد

351

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی کے کیس میں قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خلاف کارروائی سے متعلق دائر درخواست مسترد کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مزار قائد کی بے حرمتی اور کارروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کا موقف تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزار کی جالی کو نقصان پہنچایا لہذا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے۔

عدالت نے مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی۔خیال رہے کہ کراچی میں قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی کا واقعہ 18 اکتوبر 2020 کو پیش آیا تھا۔