تحفظ نسواں بل عورت کے حقوق کے ضامن نہیں‘ جماعت اسلامی حلقہ خواتین

248

فیصل آباد(نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی اورضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب نے کہا کہ اسلام کے سنہری اصولوں میں سراسر سلامتی اور تحفظ ہے ۔ اسلام کے عطا کردہ حقوق
اور مقام و مرتبے سے بغاوت کرنے والے تحفظ نسواں بل عورت کے حقوق کے ضامن نہیں بن سکتے۔ سینٹ میں منظور کیا گیا بل جہاں عورت کے جائز حقوق کے استحصال کو روکنے میں معاون ہو گا، وہیں دوسری طرف گھریلو تشدد بل آزاد خیال معاشرے کے قیام کی طرف پیش رفت ہے۔