فلپائن: طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 50 ہوگئی

95
فلپائن: طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں ایک فوجی طیارہ سی 130 کے گرنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے۔ فلپائنی محکمہ دفاع کے مطابق جزیرہ جولو میں پاٹیکول نامی شہر میں اس طیارے کے گرنے کے سبب اس پر سوار 47 فوجی اور زمین پر موجود 3 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ 49 دیگر فوجی اور 4 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بچنے والوں میں ایسے فوجی بھی شامل ہیں، جنہوں نے طیارہ زمین پر گرنے سے قبل اس میں سے چھلانگیں لگا دیں۔ طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔