اونٹاریو: کینیڈا کا قومی ترانہ اُردو زبان میں بھی پڑھا جائے گا

665

اونٹاریو: کینیڈا کے شہر مارخم اونٹاریو میں اب قومی ترانہ اُردو میں بھی گایا جائے گا جبکہ پاکستان کی قومی زبان اُردو کو کینیڈا میں ثانوی زبان کا درجہ حاصل ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان کی قومی زبان اُردو کو کینیڈا میں ثانوی زبان کا درجہ حاصل ہے اور اسی وجہ سے اونٹاریو کی صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کینیڈا کا قومی ترانہ اُردو زبان میں بھی اب پڑھا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا کہ مشہور موسیقار سہیل رعنا نے کینیڈا کے قومی ترانے کو اُردو زبان میں ترتیب دیا ہے جبکہ کینیڈا کے اُردو زبان میں قومی ترانے کو کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی سمیت سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

دوسری جانب دو روز قبل کینیڈا کے صوبے البرٹا میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچوں اور خواتین سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے،  پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ کسی مجرمانہ فعل کا نتیجہ نہیں ہے،  آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سےہے۔