فائزر کا پاکستان کو ویکسین سپلائی شروع کرنے کا فیصلہ

250

اسلام آباد: مریکی ادویہ ساز کمپنی(فائزر) نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی سپلائی رواں ماہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ماہانہ بنیادوں پر ملیں گی۔

ذرائع کے مطابق فائزر پاکستان کو ماہانہ بنیاد پر کورونا ویکسین کھیپ فراہم کرے گی، رواں ماہ فائزر کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ملک پہنچ جائے گی، پاکستان نے فائزر ویکسین کی 1 کروڑ 30 لاکھ ڈوز خریدی ہیں۔ اس حوالے سے ذرایع نے مزید بتایا ہے کہ فائزر کمپنی پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، فائزر رواں ماہ پاکستان کو ویکسین کی ایک لاکھ ڈوز فراہم کرے گی۔