زمین کی نچلی فضا گرم اور اوپری فضا ٹھنڈی کیوں؟

502

زمینی مدار کی 7 تہیں ہیں جس میں سے ایک میسو اسفیر (mesosphere) ہے۔ اور یہ باقی تہوں سے بہت زیادہ پتلی ہے ، لہذا گرین ہاؤس گیسز کی شرح ہر تہہ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔

ایک ریسرچر نے زمینی فضا کی باقی تہوں میں موجود کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار کا موازنہ ٹروپو اسفیئر (troposphere) جس میں ہم سانس لے رہے ہیں، سے کیا ہے۔

ورجینیا میں ہیمپٹن یونیورسٹی کے ایک مطالعہ کے شریک مصنف اور ماحولیاتی سائنسدان جیمز رسل نے کہا ، “زمین کی سطح سے قریب آب و ہوا کی پرت گاڑھی اور موٹی ہے۔ گرمی یا تپش کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اندر اسی طرح پھنس جاتی ہے جیسے ایک لحاف کے اندر انسان ہوتا ہے اور گرمائش پیدا ہوتی ہے۔

زمین سے قریب آب و ہوا کی سطح میں بہت زیادہ مالیکیولز موجود ہوتے ہیں اور وہ آسانی سے گرمی کو ایک دوسرے کے درمیان پھنسا دیتے ہیں جس سے زمینی سطح گرم ہوجاتی ہے۔ اور چونکہ زمینی سطح سے دور پاقی تہیں پتلی ہوتی ہیں، وہ بدستور ٹھنڈی رہتی ہیں۔