امریکا نے کویت کیلئے فوجی گاڑیوں کی منظوری دے دی

326

امریکا نے بھاری اور جدید ٹیکنالوجی کی حامل فوجی گاڑیاں اور ان سے وابستہ دیگر سامان 445 ملین ڈالر میں کویت کو فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی اپلیسیوں کی حمایتی، ڈیفینس سیکورٹی کوپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) نے کانگریس کو اس سودے سے متلعق پہلے ہی مطلع کردیا ہے۔

تاہم منظوری کے حوالے سے یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین اس سودے پر کوئی معاہدہ ہوا ہے یا نہیں۔

تاہم کویت کی جانب سے امریکا کا ہیوی ڈیوٹی ٹرک (ایچ ای ایم ٹی ٹی) اور بھاری اسلحوں کی ٹرانسپورٹر گاڑی (ایچ ای ٹی) سمیت کل 517 جدید ٹیکٹیکل گاڑیاں خریدنے کی درخواست دی گئی تھی جسے امریکا نے اطلاعات کے مطابق منظور کرلیا ہے۔