لال بیگ سے پریشان خاتون کاانوکھا اقدام

359

یوں تو لال بیگ اور کیڑے مکوڑوں سے پریشان لوگ کیڑے مار دوائیاں استعمال کرکے اس مسئلے کا حل ڈھونڈتے ہیں لیکن ایک امریکی خاتون نے انتظامیہ کی توجہ اس مسئلے پر دلانے کیلئے انوکھا اقدام کیا۔

امریکی خاتون نے ٹیکساس کی کونسل میٹنگ میں احتجاج کے طور پر لال بیگ کا لباس زیب تن کئے شرکت کی اور وہاں اپنی شکایت درج کروائی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل انکے گھر کے قریب ایک پودا لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے اس پودے پر مچھر، لال ب یگ و دیگر کیڑے مکوڑے جمع ہوجاتے ہیں جو گھر کے اندر بھی آجاتے ہیں اور اس مسئلے پر انتظامیہ فوری ایکشن لے۔