آرمی چیف کی ترک بری فوج کے کمانڈر سے ملاقات

238

رالپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل امیت دوندار نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے ترجما ن شعبہ ابلاغ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس سے پہلے ترک بری فوج کےکمانڈر جنرل کی آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

آرمی چیف نے تربیت  اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں سمیت باہمی فوجی تعلقات کے  مزید فروغ  پر اتفاق کرتے ہوئے  کہاکہ ترکی کے ساتھ پاکستان کے گہرے ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کو سراہا تے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔