مولانا طاہر اشرفی کو مجلس محصورین کی یاد داشت

233

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اورپاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی کے حالیہ دورہ مکہ مکرمہ میں 20 جون کو عدم ملاقات کے بعد ارسال کی گئی یاد داشت میں مجلسِ محصورین پاکستان کے کنوینیئر انجینئرسید احسان ا لحق نے طاہر محمود اشرفی سے مسئلہ محصورین کے حل کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کو اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے خصوصی یاددہانی کرائیں اور رابطہ ٹرسٹ کی بحالی کے لیے رابطہ عالم اسلامی میں اپنے اثر و رسوخ کو بروئے کار لائیں۔
1971ء سے بنگلا دیش میں محصور یہ ڈھائی لاکھ محب وطن پاکستانی ہمارے دینی، قومی اور انسانی بھائی ہیں- لہٰذا بحیثیت مسلمان پاکستانی اور انسان ہمارا فرض ہے کہ انہیں 50 سالہ کیمپ کی زندگی سے نجات دینے کے لیے ہم اپنا اجتماعی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی حکومت کے لیے دعاگو ہیں کہ اپنے وعدے کے مطابق وہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست قائم کر کے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں ۔