ریاض میں صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے اعزاز میں تقریب

264

پاکستان مسلم لیگ ن (سعودی عرب) ریاض ریجن کے صوبائی چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان کی جانب سے صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں کمیونٹی اکابرین اور صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب کا احوال بیان کرتے ہوئے عابد شمون چاند نے بتایا کہ مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن (سعودی عرب) کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ مثبت صحافت معاشرے کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافی اپنے اخلاق اور قلم سے کمیونٹی ، سفارتخانہ پاکستان کے ساتھ پاک سعودی تعلقات کو بھی احسن انداز میں فروغ دے رہے ہیں ۔
تقریب کے میزبان ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی پوری ٹیم جس محنت لگن ایمانداری اور ذمے داری کے ساتھ دیار غیر میں کمیونٹی کی بے لوث خدمت کر رہی ہے، وہ قابل فخر اور ناقابل فراموش ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن (سعودی عرب) کے سرپرست اعلیٰ رانا محمد اشرف نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافی قابل اور محنتی ہونے کے ساتھ ایمانداری خوش اخلاقی اور غیر جانبداری سے اپنی بے لوث صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو سعودی عرب کے لیے ہی نہیں پاکستان کے لیے بھی باعث فخر ہے۔ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے چیئرمین عابد شعمون چاند نے کہا کہ ہم مثبت صحافت کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو بہتر انداز سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے صدر وسیم خان نے کہا کہ صحافی کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمے داری اور قلم کی حرمت کو قائم رکھتے ہوئے مثبت سوچ کے ساتھ صحافت کو پروان چڑھائے۔ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے جنرل سیکرٹری ناظم علی عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غیر جانبدار صحافت پر یقین رکھتے ہوئے کمیونٹی کی بے لوث خدمت اپنا فرض سمجھ کر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ تقریب سے میاں طارق جنید، مکرم نصیر اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس سے وابستہ تمام صحافیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے ارکان نے خوبصورت پروگرام منعقد کرنے اور عزت افزائی کرنے پر ملک راشد پرویز اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔