جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی میں سیاسی سرگرمیاں

263

وزیراعظم عمران خان کےمتوقع دورہ ، جرمنی پرملک بھرمیں سیاسی سرگرمیوں کا اغاز۔
پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے صدر طارق جاوید نے جرمنی کے صنعتی و کاروبار شہر میونخ کے معروف سوشل ایکٹوسٹ و سماجی شخصیت جرمن پاکستان کلچر کلب کے بانی رکن سابق صدر ذولفقار تارڑ اور پاکستان جرمن فورم کے نائب صدر آئی ٹی انجینیر و الیکٹرانک میڈیا نمائندے محمد عمران مہر کے اعزاز میں برلن کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا ،اس موقع پر تحریک انصاف یوتھ ونگ جرمنی کے رہنما رانا محمد وسیم نے مہمانوں کو برلن میں سیاسی و کشمیر ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
عشائیہ کےموقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کی دلچسپی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے سمیت کورونا وباء کو کنٹرول کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر ذولفقار تارڑ نے کہاکہ بہت جلد ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میونخ کے اطراف مقیم پاکستانی اسٹوڈنٹس اور کمیونٹی کو مختلف پروگرامز کے ذریعے سرپرائز دینگے پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے صدر طارق جاوید نے مہمانوں کا پرجوش طریقے سے استقبال کیا۔
طارق جاوید نے کہا کہ ہماری کوشش ھے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کو جرمنی سمیت پورے یورپ میں فعال کرتے ھوئے بہترین انداز میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترجمانی کا حق ادا کرسکیں انہوں نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جرمنی کےمتوقع دورے کے موقع پر جرمنی شاندار ورکرکنویشن کا انعقادکا ارادہ ہے جس جرمن سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہےکہ ہم قوم پرستی کے لبادے سے نکل کر پاکستانیت کو فروغ دیں تاکہ ملک کےبہتر مستقبل کے لیے کام کرسکیں ۔اس موقع پر جرمن پاکستان فورم کے نائب صدر عمران مہر نے کہاکہ جدید دور میں ہمیں ائی ٹی کے میدانوں اپنے نوجوانوں کی رہنمائی کرنی چاہیے ہمیں پاکستان اور سمندر پارمقیم پاکستانی طلبہ و تارکین وطن کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق چلانے کے لیے آئی ٹی، انرجی اور ڈیموں جیسے پروجیکٹس میں دلچسپی لینا چاہیے۔