مختار اعوان کی قیادت میں RBپاک ورکر یونین کی فیملی پکنک

185

آر بی پاک ورکر یونین کے زیر اہتمام فیٹا واٹر پارک میں فیملی پکنک منائی گئی۔ پکنک میں RB کے محنت کشوں نے اپنے اہل خانہ سمیت خوب سیروتفریح کی۔ اس موقع پر آر بی کے محنت کشوں میں سروس ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے، جن ورکروں کی سروس 25 سال اور 30 سال مکمل ہوئی تھی۔ 25 سال والے ورکرز محمد فیصل امین، مفید احمد، محمد احمد صمد، رزاق محمد، فیصل سعید، مقصود احمد، محمد ارشد، محمد شجی، شوکت اقبال، انطار شاہ، اقبال اختر آرائیں، رئیس الدین، محمد زاہد، سید وجاہت علی، وقاص نبی، آصف اشرف، شاہد حسن، بدیع الزماں اور 30 سال مکمل کرنے والوں میں شاہ جہاں بانو، اورنگزیب آفریدی، شکیل احمد، عبدالعزیز، سلیم خان، مسرور عالم شامل ہیں۔ پکنک میں یونین عہدیداروں کے علاوہ فیکٹری منیجر، آئی آر منیجر اور ڈائریکٹر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر RB کے مزدور رہنما مختار اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سالانہ پکنک سے محنت کشوں کو ذہنی آسودگی حاصل ہوتی ہے، سارے سال کام کی وجہ سے وہ ذہنی دبائو کا شکار ہوتے ہیں۔ پکنک میں ان کو تفریح کا موقع ملتا ہے، فضائی آلودگی سے پاک صاف ہوا ماحول ملتا ہے جس سے محنت کش اور ان کی فیملی بہت خوش ہوتے ہیں۔ مختار اعوان نے آر بی پاک ورکر کی اسپورٹس کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ آر بی کی افسران کی پکنک میں شرکت کرکے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔