قموس گل خٹک کے اعزاز میں تقریب

198

متحدہ لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر حاجی امجد علی خان نے قائد کان کنان قموس گل خٹک کو فیڈریشن آفس میں شاندار استقبالیہ دیا۔ جس میں لاکھڑا کول فیلڈ کی مختلف کمپنیوں کے یونین کے صدور شریک ہوئے اور سب نے اپنے قائد کو یونین دفتر واپسی پر خوش آمدید کہا اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ تمام مشیران لاکھڑا نے یونین اتحاد اور نظم و ضبط کا یقین دلایا اور تمام قائدین نے بھی قائد مزدور کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا یقین دلایا اور آخر میں محمد آصف خٹک نے تمام ساتھیوں کا جس میں حاجی وزیر صدر مصطفی کول مائنز، فضل رازق، صدر حسین کول مائنز، حاجی اکبر علی خان، صدر کاشف کول مائنز، سلارزے صدر سرور کول مائنز، حاجی وزیر زادہ صدر شاہد کول مائنز، محمد پرویز بسم اللہ کول مائنز، آصف زمان فیض کول مائنز اور قاسم کا شکریہ ادا کیا اور اجتماعی دعا کی جس میں ملکی سالمیت اور بابائے لاکھڑا کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔