تحقیق: بستر پر ساتھ سونے والی بلیوں میں کورونا کا خطرہ

416

نیدرلینڈز: کورونا وائرس کی منتقلی کے حوالے سے ہونے والی نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مالک کے بستر پر ساتھ سونے  والی بلیوں سے کورونا کے مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ  جاتے ہیں۔

برطانوی ویب سائٹ  کی رپورٹ کےمطابق جرمنی کی اتریچٹ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے  یہ بات سامنے آئی ہےکہ بلیاں کورونا وائرس کو اپنے جسم میں محفوظ رکھتے ہوئے ممکنہ طور پر انسانوں میں اس وائرس کو منتقل کرسکتی ہیں۔

تحقیق کرنے والی ڈاکٹر ایلس بروئینز کا کہنا ہےکہ کورونا مثبت والے مریضوں کو اپنے پالتو جانوروں سے دور رہنا چاہیئے کیوں کہ ان میں اس وائرس کو آگے منتقل کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

ماہرین کو خدشہ ہے کہ  جانور اس وائرس کو دوبارہ انسانوں میں منتقل کرسکتے ہیں اور کتوں سے زیادہ بلیوں میں اس کی اثر پذیری زیادہ  ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  اس تحقیق میں دو تہائی بلیوں اور 43 کتوں میں مثبت اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کیا گیا، کتوں کی نصف تعداد میں کورونا کی علامات کمزوری اور بھوک میں کمی دیکھی گئی جبکہ کچھ جانوروں میں کھانسی اور اسہال کی علامات پائی گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ   کووڈ-19 والی 40 فیصد بلیوں میں سانس لینے میں مشکلات اور ناک بہنے کی علامات سامنے آئیں ہیں جبکہ ان میں سے تین کی حالت تشویش ناک تھی۔

 ڈاکٹر ایلس بروئنز کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات پر تحفظات نہیں ہیں کہ جانوروں میں کووڈ-19 کی علامات ہیں یا نہیں، لیکن ہمیں زیادہ تحفظات یہ ہیں کہ یہ پالتو جانور وائرس کو اپنے جسم میں محفوظ کر کے دوبارہ انسانی آبادی میں منتقل کرنے کا ممکنہ خطرہ بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کینیڈا کےشہراونٹاریومیں حال ہی میں اسی نوعیت کا ایک مطالعہ کیا گیا تھا، جس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ مالک کے بسترپرساتھ سونے والی بلیوں میں کورونا میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔