فلپائن میں فوجی طیارہ گرکر تباہ، 53 افراد ہلاک

618

منیلا: جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے وقت طیارے میں 92 افراد سوار تھے جبکہ ریسکیو کا کام جاری ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ جنوبی فلپائن میں اس وقت پیش آیا جب فوجی طیارہ صوبے سولو کے جولو نامی جزیرے پر لینڈ کررہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث گرا، طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

فلپائن آرمڈ فورسز کے سربراہ چیف جنرل سری لیتو سبجانا نے دلخراش حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی 130 حادثے میں 85 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جنرل سری لیتو سبجانا نے بتایا ہے کہ طیارے کے جلتے ہوئے ملبے سے پندرہ افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ مزید افراد کو زندہ بچایا جاسکے۔