بلوچستان میں اپوزیشن نے 14 روز بعد دھرنا ختم کر دیا

359

کوئٹہ: بلوچستان میں اپوزیشن اراکین نے 14 روز بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے دائر ایف آئی آر واپس لینے پر اپوزیشن رہنماؤں نے 14 دن بعد تھانہ چھوڑ دیا۔ اپوزیشن رہنما مارچ کی صورت میں تھانے سے ایم پی ہاسٹل روانہ ہوگئے۔

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پہلا مطالبہ ایف آئی آر کا تھا اب آگے اصل معاملہ ہے، جام کمال حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں بھر پور احتجاج کریں گے۔