لندن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات

109
لندن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سے ملاقات کررہی ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران ملکہ ایلزبتھ دوم سے ملاقات کی ۔ 95سالہ ملکہ نے لندن کے قریب واقع ونڈسر کاسل میں مرکل کو خوش آمدید کہا۔ 16 برس پر محیط اپنی مدت اقتدار کے خاتمے سے قبل مرکل کا یہ ممکنہ طور پر آخری غیرملکی دورہ ہے۔ جمعہ کے روز مرکل نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ ملاقات کی تھی۔